نندی پور پاور ریفرنس میں بابر اعوان اور دیگر ملزمان کی بریت کا فیصلہ درست قرار

  نندی پور پاور ریفرنس میں بابر اعوان اور دیگر ملزمان کی بریت کا فیصلہ درست ...

  

اسلام آباد(آئی این پی)  اسلام آ باد ہائی کورٹ نے نندی پور پاور ریفرنس میں بابر اعوان اور دیگر ملزمان کی بریت کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔  منگل کو چیف جسٹس اسلام باد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے نندی پور پاور ریفرنس میں بابر اعوان اور دیگر ملزمان کی بریت سے متعلق احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف نیب اپیلوں پر سماعت کی۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسے آج سنایا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے احتساب عدالت کے فیصلے کو درست قرار دے دیا۔ عدالت عالیہ نے وزیر اعظم عمران خان کے مشیر بابر اعوان اور جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی کی بریت کا فیصلہ درست قرار دیا، اس کے علاوہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسعود چشتی کی بریت مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار د یدیا۔

نندی پور پاور 

مزید :

صفحہ اول -