ڈیرہ،ایرانی پیٹرول کی غیر قانونی فروخت کیخلاف کریک ڈاؤن 

ڈیرہ،ایرانی پیٹرول کی غیر قانونی فروخت کیخلاف کریک ڈاؤن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ڈیرہ اسماعیل خان: (بیورو رپوٹ)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اعوان کی جانب سے سمگل شدہ ایرانی پیٹرول کی غیر قانونی فروخت کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنرڈیرہ نواب سمیر حسین لغاری کا کسٹم حکام، انسپکٹر ویٹس اینڈ میرز م محمد یعقوباور مقامی پولیس کے ہمراہ چشمہ روڈ اور دیگر مقامات پر پیٹرول پمپوں کا معائنہ،ضروری دستاویزات کی موقع پر جانچ پڑتال، چشمہ روڈ پر ایرانی پیٹرول کی فروخت پر5پیٹرول پمپ سیل کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق سمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات کے فروخت سے قومی خزانے کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اعوان کی جانب سے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی سمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائیاں عمل میں لانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اعوان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنرڈیرہ نواب سمیر حسین لغاری نے کسٹم حکام، انسپکٹر ویٹس اینڈ میرزاور مقامی پولیس کے ہمراہ چشمہ روڈ اور دیگر مقامات پر پیٹرول پمپوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر تمام ضروری دستاویزات کی موقع پر جانچ پڑتال کی گئی اور مطلوبہ دستاویزات کی عدم فراہمی اور سمگل شدہ ایرانی پیٹرول کی غیر قانونی فروخت پر چشمہ روڈ پر واقع 5نجی پیٹرول پمپس کو سیل کردیئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق سمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت سے قومی خزانے کو سالانہ 200ارب روپے سے زائد کا نقصان ہورہا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -