پی ڈی ا یم کی تحریک مسلط کردہ حکومت کے خاتمہ تک جاری رہے گی: بلاول زرداری
شیرگڑھ (نا مہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی ازادانہ اور منصفانہ انتخابات اور سلیکٹیڈ کپتان کی رخصتی تک ہمارا تحریک جاری رہے گا عمران خان حکومت چلانے کے قابل نہیں سیاسی نابالغوں نے ملک کو بدنام اور معاشی طور پر تباہی کے دہانے پہنچا دیا ہے ملک میں بد ترین بے روز گاری اور مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے عوام حکومتی کارکردگی سے مایوس ہو چکے ہیں کیونکہ پی ٹی ائی نے اپنے دور حکومت میں عوام کو کوئی ریلف نہ دے سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز دورہ ملاکنڈ کے موقع پر تخت بھائی کے مقام پر استقبال کے لئے آنے والے کارکنوں سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر پی پی پی کے صوبائی صدر ہمایون خان ضلع مردان کے جنرل سیکرٹری اورنگ زیب خان، شوکت علی خان ایڈوکیٹ یوسف مہمند تحصیل تخت بھائی کے جنرل سیکرٹری عرفان مہمند، ابراہیم سید یوسفزئی، میاں محب اللہ اور دیگر رہنماء موجود تھے کہ جعلی وزیر اعظم نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام سے جینے کا حق ہی چھین لیا ہے عوام کی قوت خرید ہی ختم ہو چکا ہے ملک میں افر اتفری کی فضا ء ہے کوئٹہ میں بے گناہ کان کنوں کا قتل انتہائی بزدلانہ اقدام ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ہمارے حکمران خواب غفلت سے نہیں جاگتے اور صرف بیانات پر ملک چلا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ ائے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام تنگ اچکے ہیں ملک میں ترقی کا پہیہ روک گیا ہے کمر توڑ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے غریب عوام غربت کی لکیر سے روز بروز نیچے جا رہے ہیں اٹا چینی دالیں بجلی گیس اور ادویات کی قیمتوں میں بے تخاشا اضافے نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ جب وزیر اعظم مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی بات کرتے ہیں تو دوسری روز مہنگائی میں مزید شدت اور اضافہ ہو جاتا ہے کیونکہ موجودہ حکومت کے پاس مسائل حل کرنے کا ادارک ہی نہیں تبدیلی کے دعویدار حکومت نے عوام کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے کامیاب جلسوں اور ریلیوں سے حکومت کے نیندیں حرام ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت پورے ملک کے عوام کی نظریں پی ڈی ایم پر لگی ہوئی ہیں عوام کو ان نا اہل حکومت کے معاشی عدم استحکام بے روزگاری اور عوام دشمن پالسیوں سے چھٹکارہ دلا کر دم لیں گے انہوں نے کارکنوں کو خوشحبری دی کہ بہت جلد خیبر پختونخوا کے بڑے بڑے عوامی رہنما شمولیت کا اعلان کرکے سب کو حیران کر دے گا اور انے والا حکومت خیبر پختونخوا میں پی پی پی کی ہو گی اس سے قبل پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے گوجر گڑی میں ملک اعجاز خان تخت بھائی میں اورنگ زیب خان شیرگڑھ میں سابق صوبائی وزیر رحیم داد خان اور درگئی میں ممبر صوبائی اسمبلی محمد علی شاہ باچا نے پرتپاک استقبال کیا