پی ڈی ایم تحریک ملک کو دلدل سے نکالنے کی تحریک ہے،انجینئر امیر مقام

      پی ڈی ایم تحریک ملک کو دلدل سے نکالنے کی تحریک ہے،انجینئر امیر مقام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہاکہ پی ڈی ایم تحریک پاکستان کودلدل سے نکالنے کی تحریک ہے جو عمران نیازی اوراس کے ٹولے کا بوریاں بسترگول کرنے تک جاری رہیگا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارامطالبہ اس نااہل ٹولے کوگھربھیجنے کے بعدملک میں آزاداورشفاف انتخابات کاانعقادہے،عمران نیازی کواین آراونہ دینااوراحتساب کرنے کی باتیں زیب نہیں دیتا، اپنے قدکاٹ کے مطابق گفتگوکرنی چاہئے،جوشخص خودفارنگ فنڈنگ کے18جعلی اکاؤنٹس کیس سے راہ فراراختیارکررہاہے وہ کیااحتساب کریگا،عمران نیازی کاذہن سیاسی انتقام سے بھراپڑاہے اس کے ذہن میں عوام کی فلاح وبہوداورملک کی ترقی کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کے دورمیں وزراء کی بہترین کارکردگی کامعیار اپوزیشن کودشنام طرازی دینااورجھوٹ بولناہے مگراپنی وزارتوں کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کیلئے انکے پاس وقت ہی نہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پشاورہائیکورٹ میں نیب کیس میں پیسی کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔کیس کی سماعت جسٹس لعل جان خٹک اورجسٹس اعجازانورنے کی تاہم دونوں طرف سے دلائل سننے کے بعداگلی پیشی کیلئے موخرکردیااوربی بی اے میں مزیدتوسیع کردی۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ قائدمحمدنوازشریف پہلے بھی عوام کامحبوب لیڈرتھااوراب بھی ہے،جواس مٹی اورملک کی ترقی سے محبت کرتے ہیں وہ نوازشریف سے بھی دل وجان سے محبت کرتے ہیں،قائدمحمدنوازشریف آئیں گے اورایک بارپھرملک کوترقی کی راہ پرگامزرن کریں گے۔انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کوکوئٹہ جاکرمتاثرہ خاندانوں کیساتھ ہمدردی کااظہارکرناچاہئے تھابلاجھجھک ان کے مطالبات سننے چاہئے تھے مگرنااہل خان نے ان متاثرہ خاندانوں کی داد رسی کی بجائے بلیک میلرکہاجس سے عمرا ن نیازی کی ذہنیت کاپتہ چلتاہے،عمران نیازی ملک کیساتھ سوتیلی ماں جیسے سلوک کررہاہے،قرضوں کے بوجھ تلے ملک اورعوام کانقصان کررہے ہیں،عوام اورملکی مفادکی خاطرعمران نیازی کومستعفی ہوناچاہئے۔ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انجینئرامیرمقام نے کہاکہ نیب اور ہائی کورٹ میں بار بار پیشیوں سے لگتا صوبے میں صرف میں نے کرپشن کی ہے،پارٹی کے ساتھ وفاداری کی سزا دی جا رہی ہے،عمران نیازی کا دماغ عوامی مفاد کے لئے خالی ہے،ہم پاکستان اور عوام کے مفاد کی بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر عوامی مفاد کی بات جرم تو ہم یہ کرتے رہئے گے۔انہوں نے کہاکہ کیا کیا نہیں ہوا تحریک انصاف کے حکومت میں،عمران نیازی اپنا بھی احتساب کرے،جس کی حکومت میں کرپشن جائز ہو وہ احتساب کی بات کرتا ہے،پاکستان کے لئے کام کرنے والوں کو جیلوں میں ڈالا جارہا ہے،نوازشریف کے دور میں ملک مستحکم ہوا۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے ملک کو اجالا دیا عمران نے پورے ملک میں بلیک آوٹ کیا،عمران خان کو اگر رات کو نیند بھی نہیں آتی تو کہتا ہے یہ اپوزیشن کی سازش ہے، اگر عمران خان مزید رہا تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا۔

مزید :

صفحہ اول -