پشاور، سال رفتہ، فائرنگ کے واقعات میں 280افراد جاں بحق، 920زخمی 

پشاور، سال رفتہ، فائرنگ کے واقعات میں 280افراد جاں بحق، 920زخمی 

  

 پشاور (سٹی رپورٹر)پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں یکم جنوری سے 31 دسمبر 2020 تک مختلف حادثات اور فائرنگ کے واقعات کے دوران 280افراد جاں بحق اور 920 سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ 25810سے زیادہ افراد کو ایدھی ایمبولنس کی سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ 55لاوارث نعشیں کفن دفن کے بعد سپرد خاک کردی گئی ہیں اس امر کا انکشاف عبدالستار ایدھی فانڈیشن پاکستان خیبر پختونخواکے سرکل انچارج شیر گل خان نے پریس بریفنگ کے دوران کیا ہے حادثات اور فائرنگ کے واقعات کی اطلاعات کی روشنی میں ایدھی فانڈیشن کے رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر نہ صرف زخمیوں اور وفات شدگان کو قریبی ہسپتالوں تک پہنچایا بلکہ بیشتر کو ان کے گھروں تک بھی فری سروس کے تحت پہنچایا،عبدالستار ایدھی فانڈ یشن نے چیئرمین فیصل ایدھی کی ہدایت پر اپنے سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ہر جگہ ہر وقت بروقت کو برقرار رکھتے ہوئے قومی خدمات کا سلسلہ جاری رکھا 2840انتہائی غریب مریضوں کو پشاور سمیت صوبہ کے مختلف اضلاع تک مفت ایمبوکنس سروس فراہم کی گئی 20معذور افراد کو ویل چیئر اور بیساکھیاں فراہم کی گئیں گزشتہ سالوں کی نسبت گزشتہ سال پشاور سمیت خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقہ جات میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی رہی پشاور کے مختلف مقامات پر حادثات،فائرنگ و دیگر واقعات میں 1201زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فرام کی گئی اس کے علاوہ 8186 مختلف مریضوں و غربا کو بیرون شہر انتہائی کم ریٹ پر ہسپتالوں سے ان کے گھروں تک پہنچانے کے لئے ایمبولنس سروس فراہم کی گئی،بیرون شہر1800مریضوں کو ان کے گھروں تک پہنچانے کے لیئے ایمبولنس سروس فراہم کی گئی،سال2020میں 15826سے زیادہ افراد کو کم ریٹ پر ایمبولنس سروس فراہم کی گئی،صحت کے شعبے میں خدمات کے سلسلے میں 2020کے دوران 8395افراد کو فری ڈاکٹری معائنہ کے ساتھ لاکھوں روپے کی مفت مختلف قسم کی ادویات فراہم کی گئیں،سال بھر کے دوران ایدھی فانڈیشن آفس نے 100 سے زیادہ افراد کی گمشدگی کی رپورٹیں درج کر کے ان کی تلاش میں مدد کی جن میں چالیس سے زیادہ افراد جن میں مرد،خواتین، بچے شامل ہیں کو تلاش کر کے ورثہ کے حوالے کیا گیا کرونا کی وبا کے دوران گھروں سے ہسپتالوں تک اور ہسپتالوں سے گھروں تک 319کرونا کے مریضوں کو پہنچایا گیا جبکہ کرو نا کے223شہیدوں کو آبائی قبرستانوں تک پہنچانے کے لیئے مفت طبی عملہ اور ایمبولنس فراہم کی گئی بیشتر کرنتینہ سنٹروں میں بھی ایدھی کے رضا کاروں نے مفت خدمات انجام دیں۔

مزید :

صفحہ اول -