کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید 55 افراد جاں بحق، 2123 نئے مریض

کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید 55 افراد جاں بحق، 2123 نئے مریض
کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید 55 افراد جاں بحق، 2123 نئے مریض

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس نے پاکستان میں اپنے وار جاری رکھے ہوئے ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں55 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار 772 ہوگئی۔کراچی میں بدستور وائرس کے مثبت کیسز آنے کی شرح سب سے زیادہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 123 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 46 ہزار 525، سندھ میں 2 لاکھ 28 ہزار 949، خیبر پختونخوا میں 62 ہزار 18، بلوچستان میں 18 ہزار 467، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882، اسلام آباد میں 39 ہزار 462 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 521 کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا کیسزکی مجموعی شرح 5.8 فیصد ریکارڈ ہوئی جب کہ ملک بھر میں سب سے زیادہ کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح کراچی میں 14.56 فیصد رہی ہے۔ ملک میں سب سے زیادہ کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح میں دوسرے نمبر پر پشاور ہے جہاں کیسز مثبت آنے کی شرح 9.92 فیصد ہے۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.47 فیصد ہے جب کہ بلوچستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.39 فیصد ہے۔پنجاب میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.63 فیصد، پختونخوا 6.25 فیصد،اسلام آباد 2.14 فیصد اور آزاد کشمیر میں مثبت کیسز کی شرح 5.43 فیصد ہے۔اس کے علاوہ لاہور میں 5.96 فیصد، راولپنڈی 1.90 فیصد، فیصل آباد 3.62، ملتان 2.73 فیصد، حیدرآباد 7.76 فیصد، سوات 3.52، ایبٹ آباد 1.82 فیصد، کوئٹہ 8.04 جب کہ مظفرآباد میں 1.35 فیصد ہے۔

ملک بھر میں اب تک 72 لاکھ 2 ہزار 76 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 450 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 64 ہزار 650 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 366 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 55 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار 772 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 323، سندھ میں 3 ہزار 730، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 748، اسلام آباد میں 447، بلوچستان میں 188، گلگت بلتستان میں 101 اور آزاد کشمیر میں 235 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -کورونا وائرس -