نیب سے متعلق اپوزیشن کے تحفظات پر اجلاس آج ہوگا

نیب سے متعلق اپوزیشن کے تحفظات پر اجلاس آج ہوگا
نیب سے متعلق اپوزیشن کے تحفظات پر اجلاس آج ہوگا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نیب سے متعلق تحفظات پر آج ہونے والے اجلاس میں مشیر احتساب شہزاد اکبر کو طلب کر لیا۔

صادق سنجرانی آج نیب سے متعلق اہم مشاورتی اجلاس کی صدارت کریں گے، گزشتہ روز بھی اپوزیشن کے نیب سے متعلق تحفظات پر چیئرمین سینیٹ کے چیمبرمیں اہم بیٹھک ہوئی تھی۔

مشاورتی اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے تمام تحفظات سامنے رکھ دیئے، اور کہا کہ نیب کے خلاف قرارداد اور تحریک التوا کے فیصلے پر قائم ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -