ٹرمپ کوعہدے سے ہٹانے کامطالبہ زور پکڑگیا،امریکی صدر کو مواخذے کے ذریعے ہٹانے کی دوسری قرارداد منظور

ٹرمپ کوعہدے سے ہٹانے کامطالبہ زور پکڑگیا،امریکی صدر کو مواخذے کے ذریعے ...
ٹرمپ کوعہدے سے ہٹانے کامطالبہ زور پکڑگیا،امریکی صدر کو مواخذے کے ذریعے ہٹانے کی دوسری قرارداد منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر کوعہدے سے ہٹانے کامطالبہ زور پکڑگیا،25 ویں ترمیم بحال کرتے ہوئے ٹرمپ کو ہٹانے کی قراردادمنظورکرلی گئی۔
خبرایجنسی کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں 25 ویں ترمیم بحال کرتے ہوئے قراداد پر ووٹنگ ہوئی ،قراردادکی حمایت میں 223 اور مخالفت میں205ووٹ ڈالے گئے ، ری پبلکن میں ایک رکن نے ٹرمپ مخالف ووٹ کاسٹ کیا، ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی پرووٹنگ کل ہوگی۔
دوسری جانب نائب صدر مائیک پنس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کو 25 ویں آئینی ترمیم سے ہٹانے سے غلط روایات جنم لیں گی۔
اس حوالے سے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم امریکی تاریخ اور روایات کی قدر کرتے ہیں، 25 آئینی ترمیم سے مجھے صدارت سے ہٹانا میرے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ وقت پرامن رہنے اور اپنے جذبات پر قابو رکھنے کا ہے۔