سندھ پولیس ایکٹ کےخلاف درخواست پر حکومت کو3 فروری تک جواب جمع کرانے کاحکم 

سندھ پولیس ایکٹ کےخلاف درخواست پر حکومت کو3 فروری تک جواب جمع کرانے کاحکم 
سندھ پولیس ایکٹ کےخلاف درخواست پر حکومت کو3 فروری تک جواب جمع کرانے کاحکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے سندھ پولیس ایکٹ کےخلاف درخواست پر صوبائی حکومت کو3 فروری تک جواب جمع کرانے کاحکم دیدیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پولیس میں سیاسی مداخلت،سندھ پولیس ترمیمی ایکٹ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،سندھ حکومت نے تحریری جواب جمع نہیں کرایا،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ کچھ مہلت درکار ہے جواب جمع کرا دیں گے ،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ قانون چیلنج ہوا ہے اور آپ اتنا لائٹ لے رہے ہیں ،عدالت نے سندھ حکومت کو3 فروری تک جواب جمع کرانے کاحکم دیدیا۔