سندھ ہائیکورٹ ، کلفٹن میں سڑک کی بندش کیخلاف درخواست پر ایف سی حکام سے جواب طلب 

سندھ ہائیکورٹ ، کلفٹن میں سڑک کی بندش کیخلاف درخواست پر ایف سی حکام سے جواب ...
سندھ ہائیکورٹ ، کلفٹن میں سڑک کی بندش کیخلاف درخواست پر ایف سی حکام سے جواب طلب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے کلفٹن میں سڑک کی بندش کیخلاف درخواست پر ایف سی حکام سے جواب طلب کرلیا ۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کلفٹن میں سڑک کی بندش کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،رینجرزاورپولیس نے سڑک کی بندش سے لاتعلقی کااظہارکردیا۔رینجرزو پولیس حکام نے تحریری جواب میں کہاہے کہ ہم نے کوئی بیرئیر نہیں لگایا،عدالت نے ایف سی حکام سے جواب طلب کرلیا،عدالت نے کہاکہ بتایا جائے کس کے حکم پر سڑک کو بند کیاگیا ہے ۔
فوکل پرسن پولیس نے کہاکہ محکمہ داخلہ نے بتایاکہ انہوں نے اجازت نہیں دی،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ معلوم ہوا ہے کہ ایف سی کی جانب سے کوئی ہدایت ہے،عدالت نے کہاکہ رکاوٹیں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ہو سکتی ہیں۔