عمران خان نے تابش گوہر کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کر دیا

عمران خان نے تابش گوہر کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کر دیا
عمران خان نے تابش گوہر کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے ان کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے ملاقات کی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم نے تابش گوہر کا استعفیٰ منظور نہیں کیا اور انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے تابش گوہر کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پاور سیکٹر میں موجود مافیاز کے خلاف ضرور کارروائی ہوگی۔
خیال رہے کہ معاون خصوصی توانائی تابش گوہر نے چند دن پہلے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھیجا تھا۔