ریاست کی ترجیحات دیکھنا ہوں تو اسلام آباد کو ہی دیکھ لیں،چیف جسٹس اطہر من اللہ کے کیس میں ریمارکس

ریاست کی ترجیحات دیکھنا ہوں تو اسلام آباد کو ہی دیکھ لیں،چیف جسٹس اطہر من ...
ریاست کی ترجیحات دیکھنا ہوں تو اسلام آباد کو ہی دیکھ لیں،چیف جسٹس اطہر من اللہ کے کیس میں ریمارکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کچہری اور شہر کی امن و امان کی صورتحال سے متعلق کیسزکی سماعت کے دوران چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ ریاست کی ترجیحات دیکھنا ہوں تو اسلام آباد کو ہی دیکھ لیں، وکیل،ججز اپنی سہولیات کیلئے نہیں سائلین کیلئے سہولت مانگ رہے ہیں۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد کچہری اور شہر کی امن و امان کی صورتحال سے متعلق کیسز کی سماعت ہوئی،عدالت نے کہاکہ واحد ڈسٹرکٹ کورٹس ہیں جن کی ذمہ داری وفاقی حکومت پر ہے، اسلام آباد کی عدالتوں میں سہولیات کی ذمہ داری حکومت پر ہے۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسارکیاکہ کیا مشیر وزیراعظم شہزاد اکبر نے کچہری اور جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ کیا ہے؟،وکیل شعیب شاہین نے عدالت کوجواب دیتے ہوئے کہاکہ دورہ کیا نہ گزشتہ سماعت کے بعد ہم سے رابطہ کیا۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ہم یہ معاملہ وفاقی کابینہ کو بھیجیں گے،نیب کورٹس کے پاس کیسز ہیں، سہولیات نہیں ججز بھی انسان ہیں۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ نے کہاکہ ایک ہفتے میں ہدایات لیکر رپورٹ عدالت میں جمع کرا دوں گا، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ ریاست کی ترجیحات دیکھنا ہوں تو اسلام آباد کو ہی دیکھ لیں، وکیل،ججز اپنی سہولیات کیلئے نہیں سائلین کیلئے سہولت مانگ رہے ہیں، عدالت اس سے متعلق مناسب تحریری حکم جاری کرے گی،اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت9 فروری تک ملتوی کردی۔