ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمن میمن کی زیر صدارت سرکاری زمینوں پر ناجائز تجاوزات کے حوالے سے اجلاس منعقد

ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمن میمن کی زیر صدارت سرکاری زمینوں پر ناجائز ...
ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمن میمن کی زیر صدارت سرکاری زمینوں پر ناجائز تجاوزات کے حوالے سے اجلاس منعقد

  

عمرکو ٹ (سید ریحان شبیر ) ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمن میمن نے اپنے دفتر میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں سرکاری زمینوں سے ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے  کہا کہ ریونیو افسران کو عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کرنا چاہیے جس سے عوام کو فائدہ پہنچ سکے ، اس  میں کسی بھی قسم کی غفلت لاپرواہی کو ہرگز برداہشت نہیں کیا  جائےگا۔

انہوں نے ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ سرکاری زمینوں سے ناجائز  تجاوزات کے خاتمے  کے سلسلے میں تفصیلی رپورٹ جلد جمع کروائی جائے  ، رپورٹ کی روشنی میں  غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ  کرکے شہر کو خوبصورت بنایا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ریونیو افسران کو  یہ ہدایت بھی کی کہ سرکاری زمینوں پر غیر قانونی طور پر چلنے والے پٹرول پمپس کی تفصیلی رپورٹ دی جائے تاکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں اقلیتی  کمیونیٹی کی جو بھی ملکیتں ہیں ان کی مکمل  سروے  رپورٹ دی جائے ، انہوں نے مزید کہا کہ جن علاقوں میں بارشوں کا پانی ابھی تک کھڑا ہے ان علاقوں سے نکاسی آب کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ کاشتکار ربیع کی فصل کاشت کر سکیں اور جن کاشتکاروں کے ربیع کی فصل کا نقصان ہوا ہے ان کے نقصانات کی مکمل  تفصیلات فراہم کی جائیں ، اس ضمن میں یو نین کاؤنسل اور دیہہ وائز رپورٹ دی جائے ۔

ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمن میمن نے ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ غیر قانونی  اور بغیر لائسنس پر چلنے والے آراو پلانٹ کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا  کہ پی ایس 52 عمرکوٹ ٹو پر ہونے والے انتخابات کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کریں۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وں سبھاش چندر، چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات غلام رضا کھوسو، مختیارکار ز اور دیگر منسلک افسران نے شرکت کی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -