سپریم کورٹ نے لیکچرارزسے سپیشل الاؤنس کی وصولی کیخلاف اپیل خارج کردی

سپریم کورٹ نے لیکچرارزسے سپیشل الاؤنس کی وصولی کیخلاف اپیل خارج کردی
سپریم کورٹ نے لیکچرارزسے سپیشل الاؤنس کی وصولی کیخلاف اپیل خارج کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے لیکچرارزسے سپیشل الاؤنس کی وصولی کیخلاف اپیل خارج کردی،عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کافیصلہ برقراررکھا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں لیکچرارزسے سپیشل الاؤنس کی وصولی کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی،وکیل نے کہاکہ الاؤنس دیناہائرایجوکیشن کافیصلہ ہے لیکن وصولی کیسی؟،جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ سپیشل الاؤنس کی مثال مال مفت دل بے رحم جیسی ہے،سرکاری اداروں کاآڈٹ اس لیے ہوتاہے۔
عدالت نے لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے لیکچرارزسے سپیشل الاؤنس کی وصولی کیخلاف اپیل خارج کردی۔
واضح رہے کہ صوبائی ہائیرایجوکیشن نے سپیشل الاؤنس 2017 میں ختم کردیاتھا، صوبائی ایچ ای سی کافیصلہ لیکچرارزنے ہائیکورٹ میں چیلنج کیاتھا،ہائیکورٹ نے بقایاجات کی وصولی آسان اقساط میں وصول کرنے کاحکم دیاتھا۔