سعودی عرب میں ماحول دوست نیا شہر ذا لاین آباد کیا جائے گا: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان

سعودی عرب میں ماحول دوست نیا شہر ذا لاین آباد کیا جائے گا: سعودی ولی عہد ...
سعودی عرب میں ماحول دوست نیا شہر ذا لاین آباد کیا جائے گا: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان

  

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ہمیں ایسے نئے شہر آباد کرنے ہونگے جو ترقی کے اس دور میں بھی قدرتی ماحول برقرار رکھ سکیں سعودی عرب دس لاکھ آبادی والا 170 کلومیٹر پر محیط ایسا ہی ایک شہر آباد کرے گا جو ماحول دوست ہو. 

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں سالانہ ٹریفک کے باعث دس لاکھ انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں اور آلودگی کے باعث ستر لاکھ انسان لقمہ اجل بن جاتے ہیں تو اسے ہم کیوں گوارہ کر رہے ہیں اسکے لئے ضروری ہے کہ ماحول دوست ایسے نئے شہر آباد کئے جائیں جو قدرتی حسن کو بھی برقرار رکھ سکیں. 

اس کے لئے جدید نیوم سٹی کے ساتھ 170 کلومیٹر پر دس لاکھ آبادی والا نیا شہر ذا لاین2021 کی پہلی سہ ماہی میں شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے یہ شہر ٹریفک، آلودگی اور شور شرابے سے پاک ہوگا اور یہاں مصنوعی ذہانت کے سہارے مربوط معاشرے بسائے جائیں گے، ذا لاین شہر کی آبادکاری میں تین لاکھ اسی ہزار روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے. 

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ ملکوں کی ترقی کے لئے سمال انڈسٹریز اہم کردار ادا کرتی ہیں ہمیں اس جانب بھی بھرپور توجہ دینا ہے اور سمال انڈسٹری کو فروغ دینے کے لئے انڈسٹریل زون بنانے ہونگے. 

مزید :

عرب دنیا -