فٹ بال کوچنگ میں عالمی شہرت رکھنے والے بل بلیچک کا ٹرمپ کے ہاتھوں ایوارڈ وصول کرنے سے انکار 

فٹ بال کوچنگ میں عالمی شہرت رکھنے والے بل بلیچک کا ٹرمپ کے ہاتھوں ایوارڈ وصول ...
فٹ بال کوچنگ میں عالمی شہرت رکھنے والے بل بلیچک کا ٹرمپ کے ہاتھوں ایوارڈ وصول کرنے سے انکار 
سورس:   Twitter

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) فٹ بال کوچنگ میں عالمی شہرت رکھنے والے این ایف ایل کے ہیڈ کوچ بل بیلیچک نے امریکہ کے ایک اعلیٰ سول ایوارڈ کو صدر ٹرمپ کے ہاتھوں لینے سے انکار کر دیا ہے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کی نیشنل فٹ بال لیگ کے ہیڈ کوچ بل بیلیچک نے صد ٹرمپ کے ہاتھوں کو اعلیٰ سول ایوارڈ لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی عمارت پر ٹرمپ حامیوں کے حملے پر احتجاجاً ایوارڈ نہیں لوں گا، انہیں یہ ایوارڈ جمعرات کے روز صدر ٹرمپ نے ایک تقریب میں دینا تھا۔

نیوانگلینڈ پیٹریاٹس سے تعلق رکھنے والے کوچ بل بیلیچک نے کہا کہ جب پہلی بار صدارتی تمغہ آزادی دینے کی پیشکش کی گئی تو میں خوشی سے پھولے نہیں سما رہا تھا تاہم گزشتہ ہفتے ٹرمپ کے حامیوں کے کانگریس پر حملے کے بعد میں نے اپنا خیال بدل لیا ہے۔ 

معروف فٹ بال کوچ نے صدر ٹرمپ کے ساتھ اپنی گہری دوستی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی عمارت پر حملہ شرمناک عمل ہے اور وہ کسی طور ایسے شخص سے ایوارڈ نہیں لیں گے جو بالواسطہ بھی اس میں ملوث ہو اور وہ چاہے میرا بہترین دوست ہی کیوں نہ ہو۔

واضح رہے کہ صدارتی تمغہ آزادی امریکہ کی سلامتی یا قومی مفادات کیلئے نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو دیا جاتا ہے، فٹ بال کوچ بل بیلیچک نے امریکہ کیلئے ریکارڈ ساز 6 سپر باؤل ٹائٹل اپنے نام کئے اور انہیں این ایف ایل کی تاریخ کے کامیاب ترین کوچز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

مزید :

کھیل -