بنی گالہ غیرقانونی تعمیرات کیس ،سیوریج پلانٹس سے متعلق تمام صوبوں کو نوٹسز جاری 

بنی گالہ غیرقانونی تعمیرات کیس ،سیوریج پلانٹس سے متعلق تمام صوبوں کو نوٹسز ...
بنی گالہ غیرقانونی تعمیرات کیس ،سیوریج پلانٹس سے متعلق تمام صوبوں کو نوٹسز جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے بنی گالہ غیرقانونی تعمیرات کیس سیوریج پلانٹس سے متعلق تمام صوبوں کو نوٹسز جاری کردیئے ۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں بنی گالہ غیرقانونی تعمیرات کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس عمر عطابندیال نے کہاکہ سی ڈی اے نے کم قیمت پر سیوریج پلانٹس لگائے ہیں ،غیرقانونی تعمیرات اسلام آباد کا دوسرابڑا ایشوہے،سیوریج کامعاملہ ٹریک پر آنے پر عدالت کو خوشی ہے،عدالت نے سیوریج پلانٹس سے متعلق تمام صوبوں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔