وینٹی لیٹرز کے بعد پاکستان کیا بنانے جارہاہے؟،فوادچودھری نے بڑا اعلان کردیا

وینٹی لیٹرز کے بعد پاکستان کیا بنانے جارہاہے؟،فوادچودھری نے بڑا اعلان کردیا
وینٹی لیٹرز کے بعد پاکستان کیا بنانے جارہاہے؟،فوادچودھری نے بڑا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرفوادچودھری نے کہاہے کہ صحت کے شعبے میں پاکستان خود کفیل ہورہا ہے،ہم پہلے تھرمامیٹر نہیں بناتے تھے آج وینٹی لیٹر ز بنارہے ہیں،بہت جلد ہم ڈائلیسزمشین بنائیں گے ۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صنعتیں بحال ہوں گی تو روزگار بھی ملیں گے ،دنیا میں تبدیلی یونیورسٹیاں ہی لائی ہیں ،امریکہ میں یونیورسٹی کے ذریعے ہی تبدیلی آئی۔
انہوں نے کہاکہ الیکٹرک گاڑیوں کی مرمت کے حوالے سے لوگوں کو تربیت دیں گے،ہمیں متبادل مارکیٹس کوذہن میں رکھنا ہے،الیکٹرک گاڑیاں آنے کے بعد ہزاروں لوگ بےروزگارہوجائیں گے،انجن ٹھیک کرنے والوں الیکٹرک کار ٹھیک کرنے کی تربیت لینی چاہیے۔
فوادچودھری نے کہاکہ اپوزیشن اپنی اخلاقی تحریک کا جواز کھو چکی ہے،تحریک کیا یہ تو ابو بچاوَ مہم تھی،اپوزیشن کی تحریک کا اب کوئی جواز نہیں۔
انہوں نے کہاکہ واٹس ایپ انتظامیہ نے پبلک تحفظات پر مجھے ای میل کیاہے، ہم نے ڈرافٹ تیار کرلیاہے،جلد وزیراعظم کو پیش کریں گے ،ڈیٹا کے حوالے سے ہرانسان کوتحفظ چاہیے ،ہمارے لیے شہریوں کاڈیٹا تحفظ اہم ہے،وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمیں بجلی کے مسائل کا 15سال سے سامناہے،بجلی کے معاملے پرگزشتہ حکومتوں سے غلطیاں ہوئیں ،ڈیجیٹلائزنظام سے کرپشن پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔