سعودی عرب کی اہم ترین شخصیت کا پاکستان کا دورہ تعطل کا شکار

سعودی عرب کی اہم ترین شخصیت کا پاکستان کا دورہ تعطل کا شکار
سعودی عرب کی اہم ترین شخصیت کا پاکستان کا دورہ تعطل کا شکار
سورس: Twitter/@FaisalbinFarhan

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کا رواں ماہ پاکستان کا دورہ تعطل کا شکار ہے جنہیں گزشتہ سال نومبر میں ان کے ہم منصب شاہ محمود قریشی نے پاکستان سے دعوت دی تھی۔ انہوں نے افریقی شہر نیامی میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کی کونسل میں ملاقات کی تھی۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دورے کو ا ب تک تشکیل نہیں دیا گیا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق وزیر خارجہ نے گزشتہ ہفتے شہزادہ سے فون پر بات کی تھی اور ریاض میں جی -20 سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر انہیں مبارکباد پیش کی تھی۔