نیب نے خواجہ سعد رفیق کے خلاف کیس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

نیب نے خواجہ سعد رفیق کے خلاف کیس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا
نیب نے خواجہ سعد رفیق کے خلاف کیس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا
سورس: Twitter/@KhSaad_Rafique

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(صباح نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ(ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے خلاف لوکو موٹیو مہنگے داموں خریدنے کی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفتیشی ٹیم نے انکوائری بند کرنے کی سفارش کردی اور ڈی جی نیب لاہور نے ٹیم کی رپورٹ چیئرمین نیب کو بھجوا دی جو انکوائری بند کرنے کی حتمی منظوری دیں گے۔

نیب ذرائع کے مطابق خواجہ سعد سمیت دیگر ملزمان پر 4 ہزار سے 4500 ہارس پاور کے انجن مہنگے داموں خریدنے کے الزامات تھے۔سعد رفیق کے خلاف شکایت گزار کا موقف تھا کہ پاکستان ریلوے کو 20 سے زیادہ لوکو موٹیو کی ضرورت نہیں تھی۔