مصباح الحق سے کون سا اختیار واپس لے لیا گیا؟ مداحوں کیلئے افسوسناک انکشاف

مصباح الحق سے کون سا اختیار واپس لے لیا گیا؟ مداحوں کیلئے افسوسناک انکشاف
مصباح الحق سے کون سا اختیار واپس لے لیا گیا؟ مداحوں کیلئے افسوسناک انکشاف
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق سے میچ کیلئے 11 کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کا اختیار واپس لے لیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق سے اگلی تمام سیریز کیلئے 11 رکنی ٹیم منتخب کرنے کا اختیار واپس لے لیا گیا ہے اور اب بابر اعظم بااختیار کپتان بن کر ٹیم منتخب کریں گے اور ہیڈکوچ کا کردار صرف مشاورت کا ہو گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کیلئے 11 رکنی ٹیم منتخب کرنے کا حتمی اختیار کپتان بابر اعظم کو دے دیا گیا ہے تاہم وہ مصباح سمیت دیگر کوچز وقار یونس اور یونس خان وغیرہ سے مشاورت کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کرکٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مصباح اور وقار یونس نے پیش ہو کر اپنا موقف دیا۔ 
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مصباح الحق اور وقار یونس کو عہدوں سے ہٹانے کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم سیریز قریب ہونے کے باعث فوری طور پر ایسا نہیں کیا گیا البتہ دونوں پر واضح کر دیا گیا ہے کہ اس سیریز میں ناقص کارکردگی کی صورت میں انہیں گھر جانا ہو گا۔ 

مزید :

کھیل -