’مصباح کو ہٹانے کا فیصلہ ہو چکا لیکن نیا کوچ کسے بنایا جا رہا ہے؟‘ شعیب اختر نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

’مصباح کو ہٹانے کا فیصلہ ہو چکا لیکن نیا کوچ کسے بنایا جا رہا ہے؟‘ شعیب اختر ...
’مصباح کو ہٹانے کا فیصلہ ہو چکا لیکن نیا کوچ کسے بنایا جا رہا ہے؟‘ شعیب اختر نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مصباح الحق کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اور ان کی جگہ زمبابوے کے سابق بلے باز اینڈی فلاور کو یہ ذمہ داری سونپی جائے گی۔ 
تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے کہا کہ مصباح الحق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے فوری بعد عہدے سے ہٹا دئیے جائیں گے اور اینڈی فلاور ان کی جگہ لے لیں گے۔ شعیب اختر نے پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کو ’بکواس‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کمیٹی پی سی بی نے الزامات سے بچنے کیلئے بنائی ہے۔ 
ان کا کہنا تھا ”کرکٹ کمیٹی کچھ بھی نہیں ہے اور یہ صرف پی سی بی کے احکامات پر چلتی ہے اور بورڈ تنقید سے بچنے کیلئے تمام تر ذمہ داری کمیٹی پر ڈال دیتا ہے۔ یہ بالکل بکواس ہے کہ بورڈ اپنے تمام تر فیصلے کمیٹی کی سفارشات پر کرتا ہے۔ “ 

مزید :

کھیل -