بہادر خاتون نے گاڑی چھیننے آنے والے لٹیروں کو خالی ہاتھ لوٹنے پر مجبور کر دیا 

بہادر خاتون نے گاڑی چھیننے آنے والے لٹیروں کو خالی ہاتھ لوٹنے پر مجبور کر ...
بہادر خاتون نے گاڑی چھیننے آنے والے لٹیروں کو خالی ہاتھ لوٹنے پر مجبور کر دیا 

  

برمنگھم ( سید حسنین رضا )برمنگھم موسلی میں لٹیروں کی خاتون سے گاڑی چھیننے کی کوشش لیکن عورت نے جانبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں خالی ہاتھ ہی فرار ہونے پر مجبور کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایک گروہ نے برمنگم موسلی میں کار کی چابی نہ دینے پر خاتون کو مکے مار مار کر زخمی کر دیا۔پولیس اس گروہ کو تلاش کر رہی ہے جس نے موسلی میں بار بار ایک عورت کے چہرے پر مکے مارے جب اس نے کار کی چابیاں دینے سے انکار کر دیا۔لیکن تینوں افراد چابیاں لینے میں کامیاب نہ ہو سکے اور ویک گرین روڈ کی سمت خالی ہاتھ فرار ہوگئے ۔چونکا دینے والا واقعہ (12 جنوری) 12.40 بجے سے پہلے پیش آیا۔ویسٹ مڈلینڈ پولیس نے معلومات کے لئے اپیل جاری کی ہے۔

مزید :

برطانیہ -