ہسپانوی حکومت نے برطانیہ سے آنے والے مسافروں پر پابندی میں 2 فروری تک توسیع کر دی 

ہسپانوی حکومت نے برطانیہ سے آنے والے مسافروں پر پابندی میں 2 فروری تک توسیع ...
ہسپانوی حکومت نے برطانیہ سے آنے والے مسافروں پر پابندی میں 2 فروری تک توسیع کر دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بارسلونا(ارشد نذیر ساحل )ہسپانوی حکومت نے سمندری اور ہوائی جہاز کے ذریعہ برطانیہ سے آنے والے تمام مسافروں پر پابندی میں توسیع کردی ہے۔وزیر صحت نے اعلان کیا کہ برطانیہ میں کوویڈ 19 کے کیسز کے پھیلاو کے خدشے کے سبب پابندی میں 2 فروری تک توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یہ پابندی سب سے پہلے منگل 22 دسمبر کو عمل میں آئی تھی اور اس کی میعاد 5 جنوری کو ختم ہونے والی تھی لیکن پھر اس میں 19 جنوری تک توسیع کردی گئی تاہم اب اس میں ایک بار پھر توسیع کردی گئی ہے۔
 ہسپانوی شہریت رکھنے والے افراد اور برطانیہ سے سفر کرنے والے ایسے افراد جن کے پاس TIE ریسیڈنسی کارڈ یا بریکسٹ سے قبل جاری کردہ گرین کارڈ موجود ہو ان کو استثنی حاصل ہوگا۔گزشتہ ہفتے گرین کارڈ کے ذریعے سفر کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا تھاتاہم ہسپانوی حکام کی جانب سے معاملے کی وضاحت کے بعد ائیر لائنز نے سفر کی اجازت دی۔ ہسپانوی حکام نے برطانوی باشندوں کے لئے ہوائی اڈوں پر دکھائے جانے کے لئے ایک پرنٹ ایبل پی ڈی ایف بھی تیار کی ہے ، جس سے تصدیق ہوتی ہے کہ کون سے رہائشی دستاویزات قبول ہیں۔
 اسپین پہنچنے والے افراد کے پاس رہائش اور دستاویزات موجود ہیں ، ان کو بھی تصدیق کرنے کے لئے منفی پی سی آر ، ٹی این اے یا ایل اے ایم پی ٹیسٹ کو دکھانا ہوگا جو پہنچنے سے 72 گھنٹوں سے زیادہ وقت میں ہی لیا گیا تھا۔حالیہ خراب موسم کی وجہ سے جن کی پروازوں میں تاخیر یا رخ موڑا گیا یا منسوخ ہوئے جس کی وجہ سے ان کا پی سی آر ٹیسٹ مقررہ 72 گھنٹوں سے زیادہ پرانا ہوگیاہے ، انہیں مفت ٹیسٹ کی چھوٹ دی جائے گی۔