پیٹربراءکے سابق کونسلر، اکاونٹنٹ حاجی زائد حسین انتقال کرگئے

پیٹربراءکے سابق کونسلر، اکاونٹنٹ حاجی زائد حسین انتقال کرگئے
پیٹربراءکے سابق کونسلر، اکاونٹنٹ حاجی زائد حسین انتقال کرگئے

  

لوٹن(اسرار احمد خان ) پیٹربراءکے سابق کونسلر، اکاونٹنٹ حاجی زائد حسین انتقال کرگئے ہیں وہ کچھ عرصے سے گردوں کے مرض کی وجہ سے علیل تھے ،انکی نماز جنازہ پیٹربراءکی جامعہ غوثیہ مسجد میں ادا کی گئی اور وہیں قبرستان میں تدفین کردی گئی ۔

ان کی وفات پر محمد یاسین ممبر آف پارلیمنٹ پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کے چیئرمین چوہدری عبدالعزیز، کونسل لیڈر آف پیٹربراءلیبر پارٹی شہزاد نواز، کونسل آف ماسکس کے چیئرمین چوہدری عبدالمقدس، کونسلر اظہر بڑالوی، چوہدری محمد اقبال، تحریک کشمیر یوکے کے نائب صدر غفارت شاید اور دیگر نے بڑے پیمانے پر مرحوم زائد حسین کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور مرحوم کی فیملی سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔

ممبر آف پارلیمنٹ محمد یاسین ا نے کہا ہے کہ مرحوم زائد حسین انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہتے تھے انہوں نے 8 اکتوبر 2005 کو آزادکشمیر اور پاکستان میں آنے والے زلزلے میں زلزلہ زدگان کی بے حد مدد کی وہ انتہا کے خوش اخلاق اور مہمان نواز شخصیت کے مالک تھے۔

 ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ وہ انتہائی رنجیدہ ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ انہیں یہ بھی افسوس رہے گا کہ وہ لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے ان کے جنازے میں بھی شریک نہیں ہوسکے، چوہدری عبدالعزیز نے کہا وہ پاکستان اور آزادکشمیر کے بیرون ملک حقیقی معنوں میں سفیر تھے پیٹربراء میں انہوں نے پاکستانی نڑاد افراد کو سیاست میں لایا اور بہت سارے افراد کی بزنس میں حوصلہ افزائی کی جس وجہ سے آج اج پاکستان اور آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں بزنس مین پیٹربراء میں موجود ہیں جبکہ انکی کوششوں سے آج کونسل میں بھی ہمارے کونسلرز ہیں وہ ہمیشہ کمیونٹی کے اتحاد و اتفاق کے لئے کوشاں رہے ہیں۔حاجی زاہد حسین فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے ڈاکٹروں نے بہت عرصہ پہلے انھیں آرام کا مشورہ دیا تھا لیکن وہ عوامی خدمت کو اپنی صحت پر فوقیت دیتے تھے ۔

مزید :

بین الاقوامی -