جنوبی افریقہ جانے والی قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے کورونا وائرس ٹیسٹ کلیئر آ گئے

جنوبی افریقہ جانے والی قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے کورونا وائرس ٹیسٹ کلیئر آ گئے
جنوبی افریقہ جانے والی قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے کورونا وائرس ٹیسٹ کلیئر آ گئے
سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا جنوبی افریقہ پہنچنے پر کورونا وائرس ٹیسٹ کلیئر آ گیا ہے اور قومی سکواڈ آج آرام کے بعد کل سے ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے منتخب کیا گیا ویمن کرکٹ ٹیم کا 24 رکنی دستہ کل ڈربن پہنچا تھا جہاں سکواڈ کی کورونا وائرس ٹیسٹنگ ہوئی اور تمام ٹیسٹوں کے نتائج منفی آئے ہیں۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آج آرام کرے گی اور کل سے 6 گروپس میں ٹریننگ کرے گی جبکہ سکواڈ میں شامل تمام افراد کی اگلی ٹیسٹنگ 15 جنوری کو ہو گی۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم جنوبی افریقہ میں تین ون ڈے میچز اور اتنے ہی ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 20 جنوری، دوسرا 23 جنوری اور تیسرا ایک روزہ میچ 26 جنوری کو کھیلا جائے گا جبکہ ٹی 20 سیریز کا آغاز 29 جنوری سے ہو گا جس کا دوسرا میچ 31 اور آخری میچ 3 فروری کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -