شاہد آفریدی کو خاتون کی جانب سے نہ پہچانے جانے کی ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ، بوم بوم نے ایک اور ’چھکا‘ لگا دیا

شاہد آفریدی کو خاتون کی جانب سے نہ پہچانے جانے کی ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ، ...
شاہد آفریدی کو خاتون کی جانب سے نہ پہچانے جانے کی ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ، بوم بوم نے ایک اور ’چھکا‘ لگا دیا
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور جارح مزاج آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے نوجوان معروف شخصیات کو ہر ایک کے ساتھ عاجزی سے پیش آنے کا مشورہ دیدیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک خاتون جو ائیرپورٹ پر موجود تھی، شاہد آفریدی کو آواز دے کر کہتی ہیں کہ ’اے بھائی ادھر آﺅ، ادھر آﺅ بیٹا۔‘ شاہد آفریدی بھیڑ میں سے گزر کر خاتون تک پہنچتے ہیں تو خاتون کہتی ہیں کہ ’یہ لڑکیاں بول رہی ہیں کہ تم شاہد آفریدی ہو؟‘ شاہد آفریدی کے ہاں کہنے پر خاتون فوراً ہی کہتی ہیں کہ ’چلو تصویریں لے لو‘ اور پھر شاہد آفریدی تصویروں میں مشغول ہو جاتے ہیں۔

اس ویڈیو میں شاہد آفریدی کے محبت بھرے روئیے کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر شہرت رکھنے کے باوجود بھی شاہد آفریدی میں غرور اور تکبر نہیں۔ 
شاہد آفریدی نے اس حوالے سے کہا کہ ’ہمیں اپنے روئیے اور لہجے میں ہمیشہ شائستگی رکھنی چاہیے کیونکہ یہ کامیابی کی کنجی ہے۔ شائقین ہمیں پیار کا احساس دلاتے ہیں، جسے دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔ نوجوانوں کو میرا مشورہ ہے کہ ہمہ وقت عاجز رہیں اور اپنے سٹارڈم یعنی شہرت کو راستہ میں نہ آنے دیں۔ یہ ٹھیک ہے کہ اگر کوئی آپ کو پہچانتا نہیں ہے لیکن اس کے باوجود بھی آپ سب کے ساتھ عاجزی اور خوش اخلاقی کا رویہ اختیار کریں۔‘

مزید :

کھیل -