بھارتی کرکٹر محمد سراج کیساتھ نسلی تعصب کا واقعہ پیش آنے کا معاملہ، ڈیوڈ وارنر نے بھی معافی مانگ لی

بھارتی کرکٹر محمد سراج کیساتھ نسلی تعصب کا واقعہ پیش آنے کا معاملہ، ڈیوڈ ...
بھارتی کرکٹر محمد سراج کیساتھ نسلی تعصب کا واقعہ پیش آنے کا معاملہ، ڈیوڈ وارنر نے بھی معافی مانگ لی
سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم میں شامل مسلمان کھلاڑی محمد سراج کو آسٹریلیا میں نسلی تعصب پر مبنی جملوں کا سامنا کرنے پر آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر نے معافی مانگ لی ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ وارنر نے محمد سراج کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں محمد سراج سے معافی مانگنا چاہتا ہوں کیونکہ نسل پرستانہ جملے کسی بھی طرح اور کہیں بھی قبال قبول نہیں ہیں اور اس کیساتھ ہی اپنے ہوم کراؤڈ سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ اگلے میچ میں بہتر روئیے کا مظاہرہ کریں۔ 

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کے ہمراہ دورہ آسٹریلیا پر موجود محمد سراج کو سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے آخری سیشن میں باؤنڈری پر فیلڈنگ کر رہے تھے کہ اس دوران  سٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ کی جانب سے ان پر نسل پرستانہ جملے کسے گئے تھے۔ محمد سراج نے واقعے کو فوری طور پر اپنے کپتان اجنکیا ریحانے کو بتایا تھا جنہوں نے فیلڈ امپائرز کو سارا معاملہ رپورٹ کیا۔

مزید :

کھیل -