جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کیلئے 20 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کب ہو گا؟ تاریخ سامنے آ گئی

جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کیلئے 20 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کب ہو گا؟ تاریخ ...
جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کیلئے 20 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کب ہو گا؟ تاریخ سامنے آ گئی
سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم سیریز کیلئے پاکستان کے 20 رکنی سکواڈ کا اعلان 15 جنوری بروز جمعہ کیا جائے گا جبکہ جن میں سے 16 کھلاڑیوں کا انتخاب پہلے ٹیسٹ میچ سے کچھ روز قبل ہو گا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر محمد وسیم 20 کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے جو بائیو سیکیور ببل میں داخل ہو جائیں گے۔ محمد وسیم کا کہنا ہے کہ ہم جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی سکواڈ کے انتخاب کیلئے ڈومیسٹک ٹیموں کے کوچز اور ٹیم مینجمنٹ کیساتھ مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک ٹیموں کے کوچز کیساتھ ہونے والی میٹنگ کے دوران نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کی کارکردگی اور ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی دکھانے والے ایسے کھلاڑیوں سے متعلق بات چیت بھی کی گئی جو سائیڈ میچز کیلئے منتخب ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ہم ٹیم مینجمنٹ کی ضروریات کے مطابق ٹیم منتخب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے مزید کہا کہ ہم سکواڈ کا اعلان کرنے سے پہلے ایک مرتبہ پھر ڈومیسٹک ٹیموں کے کوچز کیساتھ مشاورت کریں گے تاکہ بہترین ٹیم کا انتخاب کر سکیں جو میدان میں اچھی کارکردگی اور نتائج دے سکے۔ 

مزید :

کھیل -