جعلی اکاؤنٹس سکینڈل میں بڑی پیشرفت، سلیم مانڈوی والا کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا گیا

جعلی اکاؤنٹس سکینڈل میں بڑی پیشرفت، سلیم مانڈوی والا کیخلاف ریفرنس دائر کر ...
جعلی اکاؤنٹس سکینڈل میں بڑی پیشرفت، سلیم مانڈوی والا کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا گیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ادارہ برائے احتساب (نیب )نے ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف جعلی اکاؤنٹس سکینڈل میں ریفرنس دائر کر دیا  ہے۔

سما نیوز کے مطابق سلیم مانڈوی والا کو   کڈنی ہلز پلاٹس الاٹمنٹ کیس میں باقاعدہ ملزم نامزد کر دیا گیا ہے،ان پر سرکاری پلاٹس عبدالغنی مجید کو بیچنے میں اعجاز ہارون کی سہولت کاری کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سلیم مانڈوی والا کی جانب سے نیب کو شدید تنقید کو نشانہ بنایا گیا تھا اور ان کی جانب سے چئیرمین نیب کو سینیٹ میں بلانے کا عندیہ بھی دیا گیا تھا۔سلیم مانڈوی والا کی جانب سے نیب کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا تھا کہ میں نے کبھی نہیں دیکھا کہ سینیٹ یا اسمبلی کی کمیٹی نے کسی کو بلایا ہو اور وہ  نہ آیا ہو ، چیئرمین نیب بھی ایک سرکاری افسر ہے اور اِن کو بھی بلایا جاسکتا ہے، سینیٹ کمیٹی نیب کے لوگوں کو پہلے بھی بلاتی رہی ہے، وہ آتے بھی رہے ہیں۔نیب کرپشن روکنے کے لیے بنا تھا اور کرپشن سرکاری اداروں میں ہوتی ہے، نیب کا بزنس مین سے کوئی تعلق نہیں اور اسے سرمایہ کاروں کو بلانے کا بھی کوئی اختیار نہیں۔

مزید :

قومی -