وزیراعظم عمران خان سے ترک وزریرخارجہ کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے ترک وزریرخارجہ کی ملاقات
وزیراعظم عمران خان سے ترک وزریرخارجہ کی ملاقات
سورس:   File

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان سے ترک وزیرخارجہ میولوت چاوش اولو کی ملاقات ہوئی ہے جس میں پاک ترک تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے پاک ترک تعلقات کومعاشی شراکت داری کی اہمیت پرزوردیا ہے۔ تجارت،سرمایہ کاری،دفاع،تعلیم اورثقافت میں فروغ کےعزم کااعادہ بھی کیا گیا۔ 

وزیراعظم عمران خان نےمسئلہ کشمیر پر ترکی کی مستقل حمایت کاشکریہ اداکیا۔وزیراعظم نےافغان تنازع کےپرامن حل کے لیے پاکستان کےکردارپربات بھی بات کی  اوراسلاموفوبیاسےنمٹنےکے لیے کام کرنےکی اہمیت پر بھی زور دیا۔

 وزیراعظم نے کہا کہ فریقین کوجنگ بندی کےخاتمےکےلیےکام کرنےکی ضرورت ہے۔  

مزید :

اہم خبریں -قومی -