وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو مدرسوں کے طلبا کے بارے اہم ہدایات جاری کردیں

وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو مدرسوں کے طلبا کے بارے اہم ہدایات جاری کردیں
وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو مدرسوں کے طلبا کے بارے اہم ہدایات جاری کردیں
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نےوفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کواہم ذمہ داری سونپتے ہوئےہدایت جاری کی ہیں کہ مدرسے کے بچوں کو پاکستان ڈیموکریٹک(پی ڈی ایم) کے احتجاج میں شرکت سے روکا جائے۔ 

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے بعد شیخ رشید نے علمائے کرام کا اہم اجلاس طلب کر لیا، جس میں ملک کے جید علمائے کرام کو دعوت دی گئی ہے۔ اجلاس میں علمائے کرام کو اس معاملے پر اعتماد میں لیا جائے گا اور مشاورت کر کے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔  

خیال رہے کہ پی ڈی ایم کے جلسے میں مدارس کے بچوں کی شرکت کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد وزیراعظم کی جانب سے بھی اس بات کا نوٹس لیا گیا تھا ۔ 

مزید :

قومی -