سعودی عرب سے لندن کے بینک اکاؤنٹ میں 1 ارب ڈالر کس نے بھیجے؟وزیراعظم نے واضح کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ براڈشیٹ والوں نےبتایا کہ ایک سیاستدان نےسعودی عرب سےلندن کےبینک میں ایک ارب ڈالربھیجے،براڈشیٹ کے مطابق سابق وزیراعظم چور تھا۔
اسلام آباد میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے ) کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سےملک کےنظام میں کرپشن کوتسلیم کرلیاگیاتھا، رشوت چلتی رہے تو ملک ترقی نہیں کرسکتا۔جولوگ پرانے نظام سے فائدہ اٹھاتے رہے وہ تبدیلی نہیں آنے دیتے۔پاکستان اور دیگر ممالک کے حکمرانوں کا رہن سہن دیکھ لیں،ملک قرضوں پرگزاراکررہاہےاورحکمران بڑےبڑےملکوں میں جائیدادوں میں رہ رہےہیں ۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آٹو میشن سے دنیا بھر میں تبدیلی آئی،کرپشن میں کمی ہوئی،تمام وزارتوں کو حکم دیا ہے کہ وہ ای گورننس سسٹم پر آجائیں،جتنی ٹرانسپرنسی ٹینڈراوربڈنگ میں لائیں گے کرپشن کم ہوتی جائےگی۔