موٹروے اور قومی شاہراہ پر دھند کی کیا صورتحال ہے؟ تفصیلات جاری

موٹروے اور قومی شاہراہ پر دھند کی کیا صورتحال ہے؟ تفصیلات جاری
موٹروے اور قومی شاہراہ پر دھند کی کیا صورتحال ہے؟ تفصیلات جاری

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)موٹروےایم تھری لاہور سے رجانہ،ایم فور پنڈی بھٹیاں سے گوجرہ ، ایم ٹو لاہور سے شیخو پورہ تک شدید دھند کے باعث بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق قومی شاہراہ پر پتوکی،حبیب آ باد ، رینالہ خورد اوراوکاڑہ میں دھند  ہے،قومی شاہراہ پر ان علاقوں میں حد نگاہ 50میٹر ہے۔شہری   آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں ،تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔شہری معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں  ،موٹروے پولیس کی ہمسفر ایپ  سے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔

مزید :

قومی -