وہ آدمی جو اپنے 30 ارب روپے محفوظ کر کے پاس ورڈ بھول گیا، دو مزید ٹرائی ناکام ہوگئیں تو ایک ایک پیسے سے ہاتھ دھو بیٹھے گا

وہ آدمی جو اپنے 30 ارب روپے محفوظ کر کے پاس ورڈ بھول گیا، دو مزید ٹرائی ناکام ...
وہ آدمی جو اپنے 30 ارب روپے محفوظ کر کے پاس ورڈ بھول گیا، دو مزید ٹرائی ناکام ہوگئیں تو ایک ایک پیسے سے ہاتھ دھو بیٹھے گا
سورس: Pxhere

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ نے 35ارب کی رقم کسی جگہ رکھی ہو اور پھر وہ جگہ بھول جائیں تو آپ کی کیا حالت ہو گی؟ ایسی ہی حالت سالوں سے اس جرمن نژاد امریکی پروگرامر سٹیفن تھامس نامی شخص کی ہے جس کے پاس 22کروڑ ڈالر (تقریباً35ارب 29کروڑ روپے) مالیت کے ’بٹ کوائنز‘ (ڈیجیٹل کرنسی)پڑے ہیں لیکن یہ بٹ کوائنز جس والٹ میں رکھے ہیں سٹیفن کو اس کا پاس ورڈ بھول چکا ہے اور اب وہ اتنی زیادہ دولت ہمیشہ کے لیے کھو دینے کے دہانے پر کھڑا ہے۔
کیلیفورنیا کے رہائشی تھامس کے پاس ’پاس ورڈ‘ ٹرائی کرنے کے10چانس تھے جن میںسے 8وہ استعمال کر چکا ہے اور صرف دو موقعے باقی رہ گئے ہیں۔ اگر ان دو مواقع میں بھی وہ درست پاس ورڈ لگانے میں ناکام رہتا ہے تو اس کا اکاﺅنٹ ہمیشہ کے لیے ’لاک‘ کر دیا جائے گا اور وہ اس دولت سے ہاتھ دھو بیٹھے گا۔ سٹیفن کا کہنا ہے کہ 2011ءمیں اس نے بٹ کوائن کے متعلق ایک ’اینیمیٹڈ ویڈیو‘ بنائی تھی جس پر انعام کے طور پر اسے یہ 7ہزار 2بٹ کوائن دیئے گئے تھے۔ اس وقت بٹ کوائنز کی ویلیو اتنی زیادہ نہیں تھی۔وقت کے ساتھ ان کی قدر بڑھتی گئی اور آج یہ 7ہزار 2بٹ کوائنز 22کروڑ امریکی ڈالر کے برابر ہو چکے ہیں، مگر سٹیفن کی بدقسمتی کہ وہ اپنے والٹ کا پاس ورڈ ہی بھول چکا ہے۔ نیویارک ٹائمز کے رپورٹر ایسٹیڈ ویسلے نے سٹیفن سے متعلق یہ واقعہ اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کیا ہے جہاں سینکڑوں صارفین سٹیفن کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں اور بہت سوں کا کہنا ہے کہ سٹیفن کے ہاتھ سے اتنی بڑی رقم نکل جانے کاسوچ کر انہیں شدید ذہنی پریشانی لاحق ہو گئی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -