دنیا کی سب سے انوکھی پریم کہانی، محبت کی شادی کے بعد طلاق لیکن پھر دور بھی نہ رہا گیا تو دولہا دلہن نے ایک مرتبہ پھر ایک دوسرے سے شادی کرلی

دنیا کی سب سے انوکھی پریم کہانی، محبت کی شادی کے بعد طلاق لیکن پھر دور بھی نہ ...
دنیا کی سب سے انوکھی پریم کہانی، محبت کی شادی کے بعد طلاق لیکن پھر دور بھی نہ رہا گیا تو دولہا دلہن نے ایک مرتبہ پھر ایک دوسرے سے شادی کرلی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں محبت ایک ایسی انوکھی کہانی نے جنم لیا ہے جہاں ایک ہی جوڑے کو دو بار ایک دوسرے سے محبت ہوئی اور انہوں نے دو بار شادی کی۔ میل آن لائن کے مطابق یہ جوڑا 55سالہ مائیک اور 56سالہ لوری ہیں۔ وہ 17سال کے تھے جب انہیں پہلی بار ایک دوسرے سے محبت ہوئی تھی۔ ان کی ملاقات ایک سکول میں ہوئی تھی۔ کئی سال ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار رہنے کے بعد دونوں نے شادی کر لی اورطویل رفاقت کے بعد 2010ءمیں ان کی طلاق ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق طلاق کے بعد 9سال تک اپنے اپنے راستے پر چلنے کے بعد دونوں پھر ملے اور پھر دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہو گئی اور 2019ءمیں انہوں نے ایک بار پھر شادی کر لی۔ لوری کا کہنا تھا کہ ”17سال کی عمر میں جب میں نے سکول میں مائیک کو دیکھا تو میں حیران رہ گئی کہ وہ کیسا خوبصورت اور ہینڈسم لڑکا ہے۔ میں اسے دیکھتے ہی اس کی محبت میں گرفتار ہو گئی تھی۔ شادی کے بعد شراب نوشی کی لت اور دیگر حالات نے ہمیں ایک دوسرے سے دور کیا اور نوبت طلاق تک پہنچ گئی۔ طلاق کے بعد جب میں نے اتنے سال بعد اسے دوبارہ دیکھا تو میرے وہی جذبات تھے جو سکول میں اسے پہلے بار دیکھ کر پیدا ہوئے تھے۔ میں دوسری بار دیکھتے ہی اس کی محبت میں مبتلا ہو گئی۔ ہم نے پہلے جو غلطیاں کی ہیں، دوبارہ نہیں کریں گے۔ اس بار ہم تہیہ کرتے ہیں کہ اپنی موت تک ایک دوسرے کا ساتھ نبھائیں گے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -