سرکاری اراضی پر قبضہ کے الزام میں گرفتار لیگی رہنما مدثر قیوم ناہرہ کے حوالے سے عدالت سے بڑی خبر آگئی

سرکاری اراضی پر قبضہ کے الزام میں گرفتار لیگی رہنما مدثر قیوم ناہرہ کے حوالے ...
سرکاری اراضی پر قبضہ کے الزام میں گرفتار لیگی رہنما مدثر قیوم ناہرہ کے حوالے سے عدالت سے بڑی خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)اینٹی کرپشن عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے  رکن قومی اسمبلی  مدثر قیوم ناہرہ کوضمانت پررہا کرنے کا حکم دے دیا،انکو سرکاری اراضی پر قبضہ کے الزام میں اینٹی کرپشن نےچند روز قبل گرفتار کیا تھا۔
جیو نیوز کے مطابق عدالت سے ضمانت پر رہائی کا حکم ملنے کے بعدمدثر قیوم ناہرہ کو  جیل سے رہا کردیا گیا ہے،رہائی کے بعد وہ  جلوس کی شکل میں گھر کےلیے روانہ ہوئے۔
واضح رہے کہ مدثر قیوم ناہرہ کی گرفتاری پر مریم نواز نے حکومت پر ریاستی مشینری کے ناجائز استعمال کا الزام لگایا تھا،انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں مزید کہا تھا کہ ان اقدامات سے آپ بے قصور ن لیگی عہدیداران کو گرفتار تو کرسکتے ہیں لیکن ووٹ کو عزت دو  کا علم تھامے ان نڈر سپاہیوں کو منزل تک پہنچنے سے روک نہیں سکتے۔

مزید :

قومی -