آپ رات کو سوتے ہوئے اپنی چربی کیسے پگھلا سکتے ہیں؟ ماہرین نے وزن کم کرنے کا انوکھا ترین طریقہ بتادیا

آپ رات کو سوتے ہوئے اپنی چربی کیسے پگھلا سکتے ہیں؟ ماہرین نے وزن کم کرنے کا ...
آپ رات کو سوتے ہوئے اپنی چربی کیسے پگھلا سکتے ہیں؟ ماہرین نے وزن کم کرنے کا انوکھا ترین طریقہ بتادیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹاپا کم کرنے کے لیے لوگ کڑی ورزش اور ڈائٹنگ کرتے ہیں لیکن اب ماہرین نے محض سو کر موٹاپا کم کرنے کا انتہائی انوکھا طریقہ بتا دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ڈاکٹر ہیلن لیویل نامی ماہر نے چینل 4کے ایک شو میں بتایا ہے کہ رات کو سونے کے دوران بھی ہم اپنے وزن میں کمی کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے برہنہ حالت میں سونا فائدہ مند ہو سکتا ہے کیونکہ اس مقصد کے لیے ہمیں کمرے کا درجہ حرارت کم رکھنے کی ضرورت ہو گی۔ 

ڈاکٹر ہیلن کا کہنا تھا کہ ”ہمارا جسم عام طور پر سوتے ہوئے رات بھر میں 300کیلوریز خرچ کرتا ہے۔ اگر کمرے کا درجہ حرارت کم ہو تو جسم خود کو گرم رکھنے کے لیے زیادہ ’براﺅن چربی‘ جلاتا ہے جس سے موٹاپے کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس مقصد کے لیے کمرے کا درجہ حرارت 18سے 19ڈگری سینٹی گریڈ ہونا چاہیے۔ یہ ایسا درجہ حرارت ہے کہ نہ تو آپ کو سردی میں ٹھٹھرنا پڑے گا اور نہ ہی بہت زیادہ گرمی ہو گی۔“

مزید :

تعلیم و صحت -