کم عمری میں جنسی بے راہ روی کینسر کا سبب بھی بن سکتی ہے، سائنسدانوں نے وارننگ جاری کردی

کم عمری میں جنسی بے راہ روی کینسر کا سبب بھی بن سکتی ہے، سائنسدانوں نے وارننگ ...
کم عمری میں جنسی بے راہ روی کینسر کا سبب بھی بن سکتی ہے، سائنسدانوں نے وارننگ جاری کردی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) جنسی عمل میں منہ کے استعمال کی خباثت اخلاقی گراوٹ کی انتہاءتو تھی ہی، اب سائنسدانوں نے اس کا انتہائی خوفناک طبی نقصان بھی بتا دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق امریکہ کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے 508لوگوں پر کی گئی اس نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ کم عمری سے ہی جنسی عمل میں منہ کے زیادہ استعمال کے سبب منہ کا کینسر لاحق ہونے کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ کوئی جتنے زیادہ افراد کے ساتھ اس قبیح طریقے سے جنسی عمل کرے گا اسے منہ کا کینسر لاحق ہونے کا خطرہ اتنا ہی زیادہ ہوتا جائے گا۔

سائنسدانوں نے بتایا کہ ان کی تحقیق کے نتائج میں ثابت ہوا ہے کہ جو 10یا اس سے زیادہ پارٹنر کے ساتھ ’اورل سیکس‘ کرتا ہے اس کو منہ کا کینسر لاحق ہونے کا خطرہ 4.3گنا زیادہ ہوتا ہے۔تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ورجینیا ڈریک کا کہنا تھا کہ ”اس معاملے میں نہ صرف جنسی پارٹنرز کی تعداد بہت اہمیت رکھتی ہے بلکہ کئی دیگر عوامل بھی ہیں جو انسان کو اس بیماری میں مبتلا کرنے کے امکان میں اضافہ کرتے ہیں۔ “

مزید :

ڈیلی بائیٹس -