صابن پر جھگڑا، لڑکی نے اپنے باپ کی پٹائی کردی
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ہینڈ واش کی ایک بوتل پر جھگڑا، بیٹی نے 62سالہ باپ کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں پیش آیا ہے جہاں جیش دیو نامی شخص نے اپنی بیٹی پائل پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے اسے لکڑی کی ڈوئی سےتشدد کا نشانہ بنایا۔جیش نے بتایا کہ وہ گھر میں اپنی بیوی سوہا اور مذکورہ بیٹی کے ساتھ رہتا ہے۔
پائل چار سال سے طلاق یافتہ ہے اور ماں باپ کے ساتھ رہ رہی ہے۔ جیش دیو نے بتایا کہ ”واقعے کے روز میں شام کو گھر واپس آیا۔ اسی وقت پائل شاپنگ کرکے گھر آئی تھی۔ وہ ہینڈ واش کی ایک بڑی بوتل بھی خرید کر لائی تھی، جس پر میں نے اسے کہا کہ اس کی کیا ضرورت تھی۔ اس پر وہ مشتعل ہو گئی اورغصے سے مجھ پر چلانے لگی۔ جب میں نے اسے چیخنے چلانے سے منع کیا تو اس نے ڈوئی اٹھائی اور مجھے تشدد کا نشانہ بناڈالا۔“ جیش دیو کی درخواست پر پائل کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔