’خواتین کی برہنہ تصاویر کی وجہ سے ملک سے غداری کی‘ بھارتی شہری کا آئی ایس آئی پر انوکھا الزام

’خواتین کی برہنہ تصاویر کی وجہ سے ملک سے غداری کی‘ بھارتی شہری کا آئی ایس ...
’خواتین کی برہنہ تصاویر کی وجہ سے ملک سے غداری کی‘ بھارتی شہری کا آئی ایس آئی پر انوکھا الزام

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی سکیورٹی فورسز نے ریاست راجستھان سے ایک آدمی کو گرفتار کیا جو مبینہ طور پر پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے لیے جاسوسی کر رہا تھا۔ اس مبینہ جاسوس نے دوران تفتیش چشم کشا انکشاف کر دیا ہے۔انڈیا ٹائمز کے مطابق اس 42سالہ ستیانارائن پلیوال نامی آدمی کا تعلق ضلع جیسل میر کے شہر لاٹھی سے تھا۔ اس نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ اس کے ساتھ کچھ خوبصورت خواتین بات کرتی تھیں اور اپنی برہنہ تصاویر بھیجتی تھیں۔ وہ اپنی ان تصاویر کے بدلے اس سے معلومات دینے کو کہتیں جو وہ انہیں دے دیا کرتا تھا۔

ستیانارائن نے بتایا کہ ”میں لالچ میں آ گیا تھا۔ برہنہ تصاویر کے علاوہ بھی وہ مجھے کچھ مراعات دیتی تھیں اور مجھ سے پوکھران فائرنگ رینج اور بارڈر ایریاز میں بھارتی فوج کی نقل و حرکت کے بارے میں پوچھتی تھیں۔“ رپورٹ کے مطابق بھارتی انٹیلی جنس کا خیال ہے کہ ستیانارائن طویل عرصے سے سوشل میڈیا کے ذریعے آئی ایس آئی کے ساتھ رابطے میں تھا۔ ستیانارائن کو سی آئی ڈی نے حراست میں لیا۔ اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -