سندھ میں کورونا کے وار جاری، مزید 14 افراد جاں کی بازی ہار گئے

سندھ میں کورونا کے وار جاری، مزید 14 افراد جاں کی بازی ہار گئے
سندھ میں کورونا کے وار جاری، مزید 14 افراد جاں کی بازی ہار گئے
سورس:   File

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 14 افراد جاں بحق جبکہ 1769 نئے کیسز ریکارڈ ہوئےہیں۔ 

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا کی صورتحال سے متعلق بتایا ہے کہ صوبے بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 30 ہزار 718 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد تین ہزار 744 ہو گئی ہے۔

مرادعلی شاہ کے مطابق سندھ میں کورونا کے817 مریضوں کی حالت تشویشناک جبکہ 84 وینٹی لیٹرزپر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا کے مزید 1458 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار 919 ہو گئی۔

دوسری جانب حکومت پاکستان نے چینی کمپنی سائنوفارم سے کورونا ویکسین کی خریداری کو حتمی شکل دے دی ہے۔پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت نوشین حامد کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں چار کمپنیوں سے بات چل رہی ہے اور سائنوفام سے بات چیت ختمی مراحل میں ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -کورونا وائرس -