میکسیکو میں پولیس اور ڈرگ مافیا میں ’جنگ‘ چھڑ گئی، کتنے لوگ مارے گئے؟
میکسیکو سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی امریکہ کے ملک میکسیکو میں پولیس اور بدنام زمانہ ڈرگ مافیا کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں ایک اہلکار سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
ڈیلی سٹار کے مطابق جالیسکو نیو جنریشن کارٹل (سی جے این جی) نے پیر کے روز ولاگران اور سیلیا پر پانچ حملے کیے۔ اس کے بعد پولیس، فوج اور نیشنل گارڈ نے کارٹؒ کے گڑھ سانتا روسا دے لیما میں کارروائی کی اس دوران گینگ کے آٹھ ارکان مارے گئے جبکہ نواں رکن ٹرک میں مردہ پایا گیا۔ کارروائی میں ایک پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوا۔
سی جے این جی میکسیکو کا سب سے بڑا مافیا بن چکا ہے اور امریکہ میں سب سے زیادہ منشیات سمگل کر رہا ہے۔ حالیہ کارروائی کے دوران کارٹل کی جانب سے بندوقوں کے علاوہ بموں کا بھی استعمال کیا گیا۔