جنوبی کوریا میں ملازمتوں کے شدید مسائل

جنوبی کوریا میں ملازمتوں کے شدید مسائل
جنوبی کوریا میں ملازمتوں کے شدید مسائل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیول (رضا شاہ)کورونا وائرس نے 2020 میں جنوبی کوریا میں ملازم پیشہ لوگوں کو سخت نقصان پہنچادیا۔
 بدھ کے روز جاری اعدادوشمار کے مطابق 2020 میں ملازمت پیشہ افراد کی تعداد تقریباً دوکروڑ 70 لاکھ تھی جو پچھلے سال کی نسبت دو لاکھ 18ہزار کم تھی۔ اعداد کے مطابق 11 سالوں میں یہ سب سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے بلکہ 22 سال قبل ایشین فنانشل بحران کے بعد سے یہ سب سے بڑا بحران ہے۔کوریا کے ایک حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ پچھلے سال ملازمت میں سب سے زیادہ نقصان سروس انڈسٹری میں ہوا جس میں پراپرٹی ڈیلنگ ، ہول سیل اور پرچون کے کاروبار بھی شامل ہیں۔