سی سی پی او لاہور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ان ایکشن،ایک ہی روز میں 97 اشتہاری ملزمان گرفتار

سی سی پی او لاہور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ان ایکشن،ایک ہی روز میں 97 اشتہاری ...
سی سی پی او لاہور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ان ایکشن،ایک ہی روز میں 97 اشتہاری ملزمان گرفتار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کیپٹل سٹی پولیس آفیسر(سی سی پی او )لاہورغلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر پولیس نےقتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور راہزنی سمیت مفرور ملزمان کو پناہ دینے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے  97ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 

سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس ( ایس ایس پی )انویسٹی گیشن لاہورعبدالغفار قیصرانی کا کہنا ہے کہ سی سی پی او لاہور  کی ہدایت پر پولیس نے اشتہاریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا ،جس میں قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور راہزنی سمیت دیگر وارداتوں میں مفرور ملزمان کو پناہ دینے والوں کو گرفتار کیا گیا۔روپوش اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ قبضہ میں لیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان سے3کلاشنکوف، 29رائفلیں، بندوقیں، 27پسٹل اورسینکڑوں گولیاں و کارتوس برآمد کر لیےگئےہیں۔

مزید :

جرم و انصاف -