'براڈ شیٹ نے جس جائیدادکا بتایا ان میں پانامہ بھی شامل ہے' فوادچوہدری کا دعوی

'براڈ شیٹ نے جس جائیدادکا بتایا ان میں پانامہ بھی شامل ہے' فوادچوہدری کا دعوی
'براڈ شیٹ نے جس جائیدادکا بتایا ان میں پانامہ بھی شامل ہے' فوادچوہدری کا دعوی
سورس:   File

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے دعوی کیا ہےکہ براڈ شیٹ نے جس جائیداد کا بتایا ہےاس کا انکشاف پاناما میں بھی کیا گیا ہے۔ 

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ براڈشیٹ کی200جائیدادیں توثابت ہوچکی ہیں، براڈشیٹ نےجس جائیدادکابتایاان کاانکشاف پنامامیں بھی ہوا، براڈشیٹ کےپارٹنرکی آپس میں لڑائی ہوگئی تھی۔ 

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میں نےکہا تھا نوازشریف کوبیرون ملک نہ بھیجاجائے،عمران خان کواحتساب کےنام پرووٹ ملاہے اس لیے احتساب پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ  پہلےملک میں بیانیہ تھاکھاتاہےتولگاتابھی ہے۔

وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ 18سے22فروری تک ویکسین ٹرائل کاڈیٹاآجائےگا، ترقی یافتہ ممالک نےکوروناویکسین کےآرڈربک کرلیےتھے، دوسرےمرحلےمیں بڑی مقدارمیں ویکسین آجائےگی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -