رشتے سے انکار پر حساس ادارے کے ملازم کا انتہائی قدم،گھر میں گھس کر دو بہنوں کو قتل کردیا

رشتے سے انکار پر حساس ادارے کے ملازم کا انتہائی قدم،گھر میں گھس کر دو بہنوں ...
رشتے سے انکار پر حساس ادارے کے ملازم کا انتہائی قدم،گھر میں گھس کر دو بہنوں کو قتل کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے علاقہ فیکٹری ایریا میں حساس ادارے کے ملازم نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے دوجواں سالہ بہنوں کو قتل کردیاا،اہل خانہ کے مطابق ملزم نے رشتے سے انکار پر انتہائی قدم اٹھایا۔

فیکڑی ایریا کے علاقہ  غازی روڈ پرعبداللہ نامی ملزم نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی  جس کی زد میں آکر 23 سالہ کائنات موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ اس کی بہن ایمن زخمی ہوگئی۔متاثرہ لڑکی کے عزیز و اقارب کا کہنا ہے کہ ملزم عبداللہ کائنات کا رشتہ چاہتا تھا مگر کائنات اور اس کے اہل خانہ راضی نہیں تھے، اس لیے انہوں نے انکار کردیا اور ملزم نے انتقام لینے کیلئے لڑکی کو قتل کردیا۔زخمی ایمن کو طبی امداد کے لئے جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ کچھ دیر زیر علاج رہنے کے بعد چل بسی۔

پولیس کے مطابق ملزم عبداللہ کو موقع سے گرفتار کرکے اسلحہ تحویل میں لے لیا گیا ہے واقعہ کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -