آسٹریا میں 25 جنوری سے پہلے سکول نہیں کھلیں گے

 آسٹریا میں 25 جنوری سے پہلے سکول نہیں کھلیں گے
 آسٹریا میں 25 جنوری سے پہلے سکول نہیں کھلیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویانا(المیرباجوہ)آسٹریا کے وزیر تعلیم ہینز فیمن نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں سکول 25جنوری سے پہلے نہیں کھلیں گے۔

آسٹریا کے وزیر تعلیم  نے بدھ کے روز مقامی میڈیا کے سوال پر کہا اگر کورونا کیسزکی تعدادمیں کمی اسی طرح جاری رہی تو ہم 25 جنوری سے سکول کھولنا شروع کر سکتے ہیں،خزاں کے وقفے کے بعد سے ہائی سکول کے طلبہ بھی 25 جنوری سے شفٹوں میں کلاسوں میں واپس جاسکیں گے،سکولوں اور کلاسوں کی شفٹوں میں اضافی کورونا احتیاطی تدابیر کے ساتھ جانا ہوگا۔

آسٹریا کی وزارت تعلیم کے مطابق طلباءکو احتیاط کے ساتھ کلاسوں میں واپس جانا چاہئے، ابتدائی سکولوں کے علاوہ کلاس میں ماسک پہننا لازمی ہے۔ مزید برآں طلباءاور اساتذہ کو ہفتے میں ایک بار کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا، کورونا حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پلان تبدیل بھی کیا جاسکتا ہے۔