پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے درمیان سہ ملکی معاہدے پر دستخط ہوگئے

پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے درمیان سہ ملکی معاہدے پر دستخط ہوگئے
پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے درمیان سہ ملکی معاہدے پر دستخط ہوگئے
سورس:   File

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان، ترکی اور آذر بائیجان کے درمیان سہ ملکی معاہدے پر وزرائے خارجہ نے دستخط کر دیے ہیں،اس موقع پر وزرائے خارجہ نے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے پاکستان کی شاندار میزبانی پرشکریہ ادا کیا۔ 

وزرائے خارجہ کے سہ ملکی مذاکرات معاہدے کے اعلامیہ کےمطابق پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تجارت،سرمایہ کاری،مواصلات,سیکیورٹی تعلقات،عوامی روابط، تزویراتی اورسیاسی تعلقات کےفروغ پربات چیت ہوئی۔ 

اعلامیے کے مطابق تینوں ممالک نےامن واستحکام کوفروغ دینےکےعزم کااظہارکیا، دنیابھرمیں مسلم اقلیتوں پرظلم وجبرپربات ہوئی، اسلاموفوبیاکامقابلہ کرنےکیلئےتعاون کےفروغ پرتبادلہ خیال اورزمینی،فضائی،ریل کےنظام کوفروغ دینےپراتفاق ہوا۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پاکستان نےایک بارپھرقبرص کےمعاملےپرحمایت کااعلان کیا۔ تینوں وزرائے خارجہ نے ریاستی دہشتگردی کی بھرپورمذمت کی۔ مذاکرات سے تینوں ممالک کے تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -