ڈاکٹر محمود اختر محکمہ لائیو سٹاک کے ڈی جی تعینات، چارج سنبھال لیا

ڈاکٹر محمود اختر محکمہ لائیو سٹاک کے ڈی جی تعینات، چارج سنبھال لیا
ڈاکٹر محمود اختر محکمہ لائیو سٹاک کے ڈی جی تعینات، چارج سنبھال لیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈاکٹر محمود اختر نے محکمہ لائیو سٹاک کے ڈائریکٹر جنرل پروڈکشن کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

عہدے کا چارج لیتے ہی ڈاکٹر محمود اختر نے ڈائریکٹوریٹ جنرل پروڈکشن کے تمام سیکشنز کا تفصیلی جائزہ لیا اور افسروں اور اہلکاروں کے ساتھ فرداً فرداً ملاقتیں کیں۔ انہوں نے پہلے دن مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کی۔ اس موقع پر انہوں نے محکمے کے سٹاف کو اپنے وژن اور اہداف کے بارے میں بتایا۔

ڈاکٹر محمود اختر کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ماتحت عملے کو ایک ٹیم کے طور پر ساتھ لے کر چلنے کے قائل ہیں۔ وہ پیشہ ورانہ اہداف کا مقررہ مدت میں حصول ہر حال میں ممکن بنانے پر یقین رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -